حیدرآباد۔6۔فروری(اعتماد نیوز)آج سی بی آئی عہدیداروں نے عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس میں انٹلی جنس عہدیداروں کے خلاف مزید ایک اضافی چارج شیٹ درج کیا۔چنانچہ
سی بی آئی نے اس چارج شیٹ میں قتل کے الزام میں سابق سی بی آئی اور آئی بی ڈائرکٹر راجیندر کمار ‘کے ساتھ مزید تین افراد کے نام کو شامل کیا۔واضح رہے کہ عشرت جہاں کو دس سال قبل ایک فرضی انکاؤنٹر کیس میں قتل کردیا گیا۔